Monday January 20, 2025

ٹرمپ نے چین پر مزید پابندیوں کے قانون پر دستخط کر دیئے، امریکہ اور چین کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہو گیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکہ اور چین کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہو گیا، ٹرمپ نے چین پر مزید پابندیوں کے قانون پر دستخط کر دیئے۔امریکی صدر نے چین کے خلاف مزید سخت پابندیوں کی منظوری کے قانون پر دستخط کردیے۔ہانگ کانگ میں جبری کارروائیوں میں ملوث چینی حکام کی امریکا میں املاک منجمد اور امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ امریکا اور چین کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اورحریف ممالک ایک دوسرے پر پابندیاں لگانے میں سبقت لے جانے میں مشغول ہیں جس کی تازہ مثال صدر ٹرمپ کی جانب سے چین پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دینا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہانگ کانگ کی خود مختاری سے متعلق تنازع پر چین کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا اوراس حوالے سے قانونی دستاویز پر دستخط کرکے سخت پابندیوں کی منظوری دے دی ہے۔ اس قانون کی منظوری کے بعد ہانگ کانگ میں جبری کارروائیوں میں ملوث چینی حکام کی امریکا میں املاک منجمد اور امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس پابندی سے چین کو ہانگ کانگ میں عوام کے خلاف جابرانہ اقدامات کے لیے جواب دہ ہونا پڑے گا۔ آزادی اظہار رائے کو ممکن بنانا ہوگا اور ساتھ ساتھ ہانگ کانگ کے ساتھ ترجیحی اقتصادی سلوک کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا۔

FOLLOW US