افغانستان(ویب ڈیسک) افغان ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان فضائیہ کا طیارہ اے-29 سپر ٹوکانوٹو صوبے بغلان کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جسے ایک امریکی پائیکٹ اڑا رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ طیارے گرنے کے فوری بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تھی، امریکی پائیلٹ نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ اس حوالے سے امریکی فوج کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ طيارہ امريکی فضائيہ کا ايک زیر تربیت پائلٹ اڑا رہا تھا تاہم پائلٹ پیراشوٹ کی مدد سے بروقت طیارے سے چھلانگ لگا نے میں کامیاب رہا۔ حادثے کے بعد امریکی لڑاکا طیارے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور پائلٹ کو بحفاظت اسپتال منتقل کیا۔
افغان حکام نے اس طیارے کے گرنے میں دہشت گردی کے ملوث ہونے کو مستر دکرتے ہوئے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارے کو حادثہ مکینیکل خرابی کے باعث پیش آیا تاہم حادثے کی تفتيش کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ پائلٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ طیارہ افغانستان کے مشرقی صوبے بغلان کے ضلع دوشی کے قريب گرا، یہ علاقہ طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے تاہم طالبان کی جانب سے طیارے حادثے سے متعلق کوئی دعویٰ سامنے نہیں آیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ طیارہ کوئی افغان پائلٹ نہیں اڑا رہا تھا، بلکہ یہ طیارہ ایک امریکی پائلٹ اڑا تھا، خود امریکی حکام نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طيارہ امريکی فضائيہ کا ايک زیر تربیت پائلٹ اڑا رہا تھا تاہم پائلٹ پیراشوٹ کی مدد سے بروقت طیارے سے چھلانگ لگا نے میں کامیاب رہا۔ حادثے کے بعد امریکی لڑاکا طیارے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور پائلٹ کو بحفاظت اسپتال منتقل کیا۔