Tuesday January 21, 2025

حیران کن خبر : امریکہ میں کورونا مریضوں میں اضافے کی وجہ چین نہیں خود صدر ٹرمپ نکلا ؟ بی بی سی نے دنیا کو بڑی بریکنگ نیوز دے دی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کے ایک طبی ماہر کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اوکلاہوما میں متنازع انتخابی جلسہ وہاں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافے کی ممکنہ طور پر وجہ بنا۔یہ جلسہ ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں منعقد کیا گیا تھا۔بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق خبر رساں ادارے روئٹرز نے شہر کے ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر بروس ڈارٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹلسا میں گذشتہ دو روز میں کورونا کے سینکڑوں نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔جب ان سے ایک رپورٹر نے پوچھا کہ کیا بینک آف اوکلاہوما سینٹر میں 20 جون کو ہونے والا جلسہ اس اضافے کی وجہ ہے تو انھوں نے کہا:

’گذشتہ چند دنوں میں یہاں تقریباً 500 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔ اور ہم جانتے ہیں کہ تقریباً دو ہفتے قبل ہمارے پاس کئی بڑے ایونٹ منعقد ہوئے، چنانچہ میرا خیال ہے کہ ہمیں نقطے ملانے چاہییں۔‘ان کا اشارہ بظاہر ٹرمپ کے انتخابی جلسے اور اس سے منسلک مظاہروں کی جانب تھا۔انھوں نے خبردار کیا کہ کئی دنوں تک مزید ٹیسٹنگ کے بعد یہ معلوم ہو سکے گا کہ متاثرین کی تعداد میں اضافہ نیا رجحان ہے یا نہیں۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیلی میکینانی نے کہا کہ انھوں نے بروس ڈارٹ کے اخذ کردہ نتائج کی بنیاد میں موجود ڈیٹا نہیں دیکھا ہے۔ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان ٹم مرٹاؤ نے کہا ہک ’جب ہزاروں لوگ سڑکوں پر مظاہرے کر رہے تھے تو کوئی حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کی گئی تھیں اور میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اس سے کورونا کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا۔‘دوسری جانب امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس ان ریاستوں اور برادریوں کا بہت احترام کرے گا جو فیصلہ کرتی ہیں کہ وہ مکمل طور پر سکول نہیں کھول سکتیں۔انڈیانا کے سابق گورنr نے رپورٹروں کو بتایا کہ ’ہم یہاں مدد کے لیے ہیں۔‘’ہم نہیں چاہتے کہ وفاقی ہدایات مقامی قوانین اور قواعد اور ہدایات کا متبادل بنیں۔ ہم یہاں مشترکہ مقصد میں مدد کے لیے ہیں، جو کہ میرے خیال میں امریکہ میں سبھی والدین کا ہے کہ ہمارے بچے کلاس رومز میں واپس آ جائیں۔‘ان کا لہجہ صدر ٹرمپ سے کہیں مختلف تھا جنھوں نے اس سے قبل ان سکولوں کی وفاقی فنڈنگ بند کرنے کی دھمکی تھی جو موسمِ خزاں میں نہیں کھل رہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشنز (سی ڈی سی) کی سکولوں کو دوبارہ کھولنے کی ہدایات ’بہت سخت اور مہنگی ہیں۔

FOLLOW US