Monday January 20, 2025

امت مسلمہ کی ترجمانی مہنگی پڑ گئی ۔ترکی پر فضائی حملہ کر دیا گیا

طرابلس(ویب ڈیسک )لیبیا میں ’نامعلوم جنگی طیاروں‘ نے الوطیہ میں واقع ایئر بیس پر حملہ کرکے ترکی کے ایئر ڈیفنس کو تباہ کردیا۔خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق لیبیا کے عسکری ذرائع نے بتایا کہ اوطیہ فوجی اڈے پر جنگی طیاروں کی بمباری سے ترکی کا ایئر ڈیفنس سسٹم مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ الوطیہ فوجی اڈے پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو شدید بمباری کی گئی۔دوسری جانب جی این اے کے مخالف گروپ لیبین نیشنل آرمی (ایل این اے) کے کمانڈر خلیفہ ہفتار نے کہا کہ ایئربیس پر حملہ نامعلوم جنگی طیاروں نے کیا۔اس حوالے سے ایئربیس کے قریب واقع ٹاون کے رہائشیوں نے بتایا کہ ایئربیس کی جانب سے دھماکوں کی آواز آرہی تھی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ لیبیا کی حکومت (جی این اے) نے ترک عسکری مدد سے جنوبی فورسز سے کنٹرول حاصل کیا تھا۔

FOLLOW US