Monday January 20, 2025

بریکنگ نیوز! سعودی عرب نے چھٹی پر جانے والے تمام تارکین وطن کے اقامے اور ویزے کی معیاد میں توسیع کردی

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے تارکین وطن کے ویزوں اور اقامے کی میعاد میں بغیر فیس 3 ماہ کی توسیع کردی، یہ فیصلہ کاروبار، سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں پر کورونا کے منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے، اس سے کاروباری سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کو اقتصادی اور نجے شعبے کی کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی تھی۔

جس کے تحت انہوں نے متعدد سرکاری احکامات بھی جاری کیے تھے۔ انہی احکامات کے تحت سعودی حکومت نے تارکین وطن کے ویزوں اور اقامے کی میعاد میں بغیر فیس تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کاروبار، سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں پر کورونا کے منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے، اس سے کاروباری سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری، ایکسپائرڈ اقامہ والوں کی فیملی فیس ایک ماہ کے لیے معاف کر دی گئی، حسب ضرورت مزید ایک ماہ کی فیس میں بھی معافی ہوسکتی ہے، فیصلے کی منظوری فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے مملکت میں مقیم ایسے غیر ملکی جن کے اقاموں کی مدت ختم ہو چکی تھی ان کیلئے فیملی فیس ایک ماہ کے لیے معاف کردی تھی۔ جبکہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ ایسے لوگوں کیلئے مزید ایک ماہ کی فیس معاف کی جا سکتی ہے۔ یہ فیصلہ موجودہ مشکل حالات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب میں مقیم اہل خانہ سمیت مقیم پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کیلئے محکمہ پاسپورٹ بیان بھی جاری کیا گیا۔

FOLLOW US