Friday April 19, 2024

افغان صدر کے چچا زاد بھائی کو گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی کے چچا زاد بھائی کو کابل میں قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کے کزن گھر میں مردہ پائے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں گھر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔نا ہی پولیس کی جانب سے ملزمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔تاہم پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اشرف غنی کے کزن کے قتل کی وجوہات تا حال نہیں بتائی گئیں۔

FOLLOW US