Friday March 29, 2024

دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی دولت 171ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

نیو میکسیکو (ویب ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی دولت 171ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جیف بیزوس کی مجموعی دولت نے اپنے پچھلے ریکارڈ کو توڑ دیا، ایک ہی سال میں 56ارب ڈالر سے زائد منافع کما کر جیف بیزوف کے اثاثوں کی کل مالیت 171ارب ڈالر ہوگئی، تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس نے بل گیٹس اور مارک زکر برگ کو بہت پیچھت چھوڑ دیا ہے۔

ایمیزون کے مالک جیف بیزوس کی کمپنی نے اس ایک سال میں ہی 56ارب ڈالر کا منافع کمایا ہے اور اس کے ساتھ ہی انکے اثاثوں کی کل مالیت 171ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ جیف بیزوس کی اہلیہ نے ان سے طلاق لے لی تھی جس کے بعد جیف کی دولت میں کمی آئی تھی کیونکہ کمپنی میں شراکت داری کی وجہ سے کافی ساری دولت جیف کی اہلیہ کو چلی گئی تھی۔ تاہم جیف بیزوس کے پاس دوبارہ اتنی دولت آگئی ہے کہ وہ دنیا کہ امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

خاص طور پر کورونا وبا کی وجہ سے آن لائن خریداری میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور جیف کی کمپنی جو کہ آن لائن سامان فروخت کرتی ہے، اس نے بہت زیادہ منافع کمایا ہے۔ جیف بیزوس کی کمپنی دنیا میں سب سے بڑے گودام اور سٹاکس رکھنے والی کمپنی ہے۔ گزشتہ دنوں کمپنی کے ایک وئیر ہاؤس میں آگ بھی لگ گئی تھی جس کی وجہ سے کروڑوں ڈالرز کا سامان جل کر راکھ ہوگیا تھا لیکن ہمیشہ کی طرح ان کی کمپنی کو زیادہ نقصان نہیں ہوا کیونکہ ان کے سامان اور گودام کی انشورنس ہوئی تھی۔ اب بلوم برگ کی لسٹ کے مطابق جیف دوبارہ امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ ان کی کمپنی کی جانب سے ان کے اثاثوں کی کل مالیت بتانے سے گریز کیا گیا ہے لیکن اندازے کے مطابق وہ 171ارب ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں اور ان میں ہر سیکنڈ میں اضافہ ہورہا ہے۔

FOLLOW US