Friday April 26, 2024

برطانیہ جانے والے پاکستانی ہوشیار، برطانوی حکومت نے 50 ملکوں کے شہریوں کو کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا، پاکستانیوں سے کیا سلوک ہو گا؟

لندن (ویب ڈیسک)برطانیہ نے ملک میں آنے والوں مسافروں کیلئے قرنطینہ سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کردیا ، جس میں کم رسک والے 50 ممالک کے مسافروں کیلئے قرنطینہ شرط سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے کم رسک والے ممالک کے مسافروں کیلئے قرنطینہ شرط ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہا نئی پالیسی میں 50 ممالک کے مسافروں کو قرنطینہ شرط سے مستثنیٰ کیا جائے گا، نئی پالیسی 10جولائی سے نافذ العمل ہو گی۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ کل سے اٹلی، جرمنی، سپین اور فرانس کے مسافر قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے ، امریکاریڈ لسٹ پر ہی رہے گا، برطانوی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے آنے والے مسافروں کو بھی 14 دن تک قرنطینہ میں لازمی رہنا ہو گا اس کے بعد ہی وہ اہنے معمولات زندگی شروع کر سکیں گے۔

FOLLOW US