Monday January 20, 2025

ترک صدر کے گھر خوشیوں کی پَری کی آمد!! رجب طیب اردگان کے گھر خوشیوں کا سماں ،تُرک عوام کی مبارکبادیں

انقرہ ( نیوز ڈیسک) ترکی کے صدر رجب ارگان کی صاحبزدای کے گھر بیٹے کی آمد، ترک صدر ایک مرتبہ پھر نانا بن گئے،ترک عوام کی اپنے محبوب لیڈر کو مبارکبادیں. بین الاقوامی میڈیا کے مطابق رجب طیب اردگان کی بڑی بیٹی اسریٰ البیراک کے گھر بیٹا پیدا ہوا ہے، یہ اسریٰ البیراک کے ہاں چوتھی اولاد ہے جس کا نام حمزہ

صالح رکھا گیا ہے۔ اسریٰ البیراک ترکی کے وزیر خزانہ و مالیات بیرات البیراک کی اہلیہ ہیں، حمزہ صالح کی پیدائش کے بعد ترک صدر کے پوتوں اور نواسوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ جیسے ہی رجب طیب اردگان کو اپنے نواسے کی پیدائش کی خبر ملی تو وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر ترکی کے دارلخلافہ انقرہ سے ااستنبول پہنچے۔ اس حوالے رجب طیب اردگاان کے داماد اور ترکی کے وزیر خزانہ و مالیات بیرات البیراک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ الحمد للہ!ہم نے آج رات اپنی چوتھی اولاد حمزہ صالح کا استقبال کیا۔میں اپنی اہلیہ اسریٰ البیراک کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں یہ مسرّت بھرا موقع دیا۔ آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے”۔ یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ صدر ایردوان بھی چار بچوں کے باپ ہیں اور وہ نوبیاہتا جوڑوں کو کم از کم تین بچے پیدا کرنے کے مشورے بھی دیتے رہتے ہیں تاکہ ملک کی آبادی میں اضافہ ہو۔ ترکی آبادی رقبے کے لحاظ سے کم ہے جس حوالے سے رجب اردگان یہ مشورہ ترک عوام کو دیتے ہیں۔

FOLLOW US