Tuesday May 21, 2024

بھارت اور چین کی سرحدی جھڑپیں، 4 چینی فوجی ہلاک ہوئے

لاہور (ویب ڈیسک) چوہدری غلام حسین کا دعویٰ ہے کہ بھارت اور چین کی سرحدی جھڑپیں، 4 چینی فوجی ہلاک ہوئے، سرحد پر ہونے والی تمام کشیدگی کا ذمے دار بھارت ہے، چین نے صرف دفاع میں جارح قدم اٹھایا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ سرحدی جھڑپوں میں چینی فوج کا بھی جانی نقصان ہوا۔

چوہدری غلام حسین کا دعویٰ ہے کہ حالیہ جھڑپوں کیے دوران جہاں بھارت کے 20 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے، وہیں چین کے 4 فوجی بھی ہلاک ہوئے۔ سرحد پر ہونے والی یہ جھڑپ بھارت کی وجہ سے ہوئی۔ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے چین نے بھی جارح جواب دیا۔ دوسری جانب بھارت نے پاکستان کیخلاف بھی شور مچانا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ چین اور پاکستان مل کر بھارت میں کاروائی کر سکتے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فوج لداخ میں موجود ہے۔بھارتی میڈیا واویلا کر رہا ہے کہ پاکستان نے گلگت بلتستان کے علاقے میں فوجی دستے منتقل کرنا شروع کردیئے ہیں۔پاکستان نے 20،000 اضافی فوجیوں کو شمالی لداخ میں تعینات کیا ہے۔ واضح رہے کچھ روز قبل لداخ کے علاقے میں ہونے والی جھڑپ کے دوران چینی فوج نے 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر ڈالا تھا۔ جبکہ چین نے وادی گولوان کو بھی اپنا علاقہ قرار دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج بھارت کے کچھ علاقے پر قبضہ کر چکی ہے۔ اس تمام صورتحال میں بھارت کی حکومت اس وقت بری طرح بوکھلائی ہوئی ہے۔ آخری اطلاعات تک چینی فوج نے لداخ کے علاقے میں مزید پیش قدمی کی ہے۔

FOLLOW US