Saturday May 4, 2024

چین اورپاکستان مل کر بھارت میں کارروائی کرسکتے ہیں پاکستانی فوج بھی لداخ میں موجود ہے،بھارت کاواویلا شروع

نئی دہلی (ویب ڈیسک) لداخ کے محاذ پر چین سے شکست کھانے اور ا سٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملے کے بعد بھارت کا واویلا عروج پر پہنچ گیا ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے،بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ چین اور پاکستان مل کر بھارت میں کاروائی کر سکتے ہیں۔انڈیا ٹوڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فوج لداخ میں موجود ہے۔

بھارتی میڈیا واویلا کر رہا ہے کہ پاکستان نے گلگت بلتستان کے علاقے میں فوجی دستے منتقل کرنا شروع کردیئے ہیں۔پاکستان نے 20،000 اضافی فوجیوں کو شمالی لداخ میں تعینات کیا ہے۔ بھارت یہ بھی الزام عائد کر رہا ہے کہ چین کچھ تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کاروائی کر سکے۔
بھارت الزام عائد کر رہا ہے کہ چین اور پاکستان مل کر بھارت میں کاروائی کے مواقع ڈھونڈ رہے ہیں۔ خاص طور پر مقبوضہ کشمیر میں کسی کاروائی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے۔بھارت اپنی قوم کو گمراہ کرنے کے لیے ایسی خبریں شائع کر رہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرکے بھارت میں اندرونی تخریب کاری کی کوشش کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے حال ہی میں پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی ہے،تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر کیے جانے والا حملہ 8 منٹ میں ناکام بنا دیا گیا،وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی میں یہ بات واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ ہمیں کوئی شک نہیں کہ اس حملے کے پیچھے بھارت ہے۔ سرحدوں پر مسلسل ناکامیوں کے باعث مودی سرکار اپنی عوام کو گمراہ کرنے کے لیے پاکستان میں حملہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جب کہ ساتھ ساتھ یہ خبریں بھی پھیلا رہا ہے کہ پاکستان ہمارے ملک میں انتشار کی تیاری کر رہا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اب فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کر رہا ہے۔

FOLLOW US