Thursday November 28, 2024

امریکی صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری انٹر پول سے ٹرمپ کی گرفتاری کے لیے رابطہ کر لیا گیا

ایران(ویب ڈیسک)ایران نے قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران نے پاسدارانِ انقلاب کے سابق کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں 36افراد کی نشاندہی کی ہے اور انٹرپول سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت تمام افراد کی گرفتاری کی درخواست کی ہے۔ایرانی حکام کے مطابق ٹرمپ سمیت 36 افراد پر 3 جنوری کو ایران میں دہشت گردی اور جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت میں ملوث ہیں اور انہیں ان مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی پراسیکوٹر نے ٹرمپ کے علاوہ کسی اور شخص کی شناخت نہیں ظاہر نہیں کی ،

تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت ختم ہونے کے بعد بھی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی جاری رکھے گا۔ایرانی پراسیکوٹر نے مزید کہا کہ ایران نے انٹرپول سے ٹرمپ سمیت دیگر افراد کے ”ریڈ نوٹس“ جاری کرنے کی درخواست کی ہے ، انٹرپول کے اعلیٰ حکام کی جانب سے جاری ہونے والے اس نوٹس کے ذریعے نامزد شخص کی کسی بھی جگہ گرفتاری کی جاسکتی ہے۔

FOLLOW US