Saturday May 4, 2024

چینی فوج نے لداخ میں 3اہم سٹریٹجک اہمیت کے مقامات کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا، جھڑپ میں مزید 2بھارتی فوج ہلاک

لداخ(ویب ڈیسک)چین کی فوج نے لداخ میں 3 اہم اسٹریٹجک مقامات پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جب کہ مزید 2 بھارتی فوجی ہلاک بھی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے لداخ میں 3 اہم مقامات پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جب کہ چین اور بھارتی فوج کے درمیان اس موقع پر جھڑپ میں مزید 2 بھارتی فوجی ہلاک بھی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق چین نے ایل اے سی پر مزید 3 ٹیکٹیکل پوزیشنز پر کنٹرول حاصل کیا ہے، جس میں دولت بیگ اولڈی، گلوان ویلی کے اہم حصے شامل ہیں۔

اس عمل کے بعد بھارتی فوج پینگانگ میں فنگرٹو تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔چینی فوج نے علاقے میں مشقیں بھی کیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین نے15 جون سے پہلے علاقے میں اپنے فوجیوں کی ٹریننگ کے لیے مارشل آرٹ کے 20 ٹرینرز بھیجے تھے،سال 1996 میں ہونے والے معاہدے کے مطابق دونوں ممالک علاقے میں بندوق اور آتشی مواد نہیں رکھ سکتے ہیں۔

FOLLOW US