Tuesday January 21, 2025

دبئی سے بڑی خبر، سیاحوں کے داخلے پر عائد پابندی 7 جولائی سے ختم، دنیا بھر سے وزٹ ویزہ پر آنے والے غیر ملکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی

دبئی(ویب ڈیسک) دبئی سے بڑی خبر، سیاحوں کے داخلے پر عائد پابندی 7 جولائی سے ختم، دنیا بھر سے وزٹ ویزہ پر آنے والے غیر ملکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی، متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 7 جولائی سے سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔خلیج ٹائمز
کی رپورٹ کے مطابق دبئی حکومت نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ سیاحوں کے داخلے پر عائد پابندی 7 جولائی کو ختم ہوجائے گی جس کے بعد دنیا بھر سے وزٹ ویزہ پر آنے والے غیر ملکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی۔دبئی میڈیا آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے

کہ دبئی میں داخلے کے لیے سیاحوں کو کرونا کا سرٹیفیکٹ دکھانا لازمی ہوگا جبکہ ایئرپورٹ پر بھی اُن کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔میڈیا آفس کے مطابق اماراتی ایئرپورٹ پر 22 جو ن سے آپریشن بحال کردیا جائے گا جس کے بعد مقامی شہریوں اور پہلے سے ویزہ رکھنے والوں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دبئی کے وزیر اعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔

FOLLOW US