Thursday May 9, 2024

نارتھ یارکشائر کے علاقے “مڈلزبرا” میں امریکی فضائیہ کا جنگی طیارہ F-15C شمالی بحیرہ میں گر کر تباہ ہو گیا

لندن (ویب ڈیسک) نارتھ یارکشائر کے علاقے “مڈلزبرا” میں امریکی فضائیہ کا جنگی طیارہ F-15C شمالی بحیرہ میں گر کر تباہ ہو گیا، فائٹر ونگ 48 کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق طیارہ نے معمول کی تربیتی مشق کے لیے اُڑان بھری تھی مگر حادثے کا شکار ہو گیا، طیارے کو ایک پائلٹ اُڑا رہا تھا جو ابھی تک لاپتہ ہے تاہم مقامی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ طیارے کی مالیت 5 ارب روپے بتائی گی ہے، طیارے کا پائلٹ تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پائلٹ حادثے میں جاں بحق ہوچکا ہے۔ خیال رہے کہ F-15C جدید طیارہ ہے اور اسکے گرنے کے واقعات بہت کم پیش آتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں صرف ایک پائلٹ سوار تھا۔ امریکی فضائیہ کا ایف 15 سی ایگل طیارہ برطانیہ کے شہر سفوک میں واقع آر اے ایف سے اڑا تھا اور برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر چالیسں منٹ پر بحیرہ منجمدشمالی میں جا گرا۔ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہو پایا، امدادی کارکن اس وقت پائلٹ اور جہاز کے ملبے کو تلاش کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ حادثہ یارک شائر کے مشرقی ساحل سے 74 ناٹیکل میل دور پیش آیا۔ حادثہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

FOLLOW US