Tuesday May 21, 2024

سعودی عرب میں پٹرول، ڈیزل، مہنگا، عملدرآمد آج سے شروع

جدہ (ویب ڈیسک) سعودی آرا مکو نے جون 2020 کے لیے پٹرول کے نئے نرخ جاری کیے ہیں پٹرول 91 کے نرخ بڑھ کر 90 ھللہ فی لٹر ہوگئے۔اس میں 23 ھللہ کا اضافہ ہوا ہے۔ (100 ھللہ برابر ایک ریال) ۔ پٹرول 95 کی نئی قیمت 26 ھللہ اضافے کے بعد ایک ریال 8 ھللہ فی لٹر ہوگئی نئ قیمت پر عمل درآمد جمعرات 11 جون سے شروع ہوگیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت 47 ھللہ فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 64 ھللہ فی لٹر مقرر کی گئی ہے سیال گیس کی قیمت 75 ھللہ لٹر ہوگئی واضح ہیں کہ 11 مئی سے 10 جون تک 91 پٹرول 67 ھللہ جبکہ 95 پٹرول 82 ھللہ لٹر فروخت کیا جا رہا تھا۔ سعودی آرامکو پٹرول کے نرخ ہر مہینے بین الاقوامی تیل منڈی میں پٹرول کے نرخوں کے مطابق طے کرتے ہیں اندرون ملک پٹرول کے نرخ سعودی عرب سے بین الاقوامی منڈیوں کے لیے تیل کی برآمد کی تبدیلی کے حوالے سے کم اور زیادہ کردیے جاتے ہیں۔

FOLLOW US