Monday January 20, 2025

وزیر داخلہ باتھ روم میں گرگئے۔ چیخ وپُکار سُن کر سیکورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

ریانہ (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ باتھ روم میں گر گئے، چیخ کی آواز سن کر سیکورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ مین پیش آیا جہاں ہریانہ کے وزیر داخلہ انل واج گھر کے باتھ روم میں پھسل کر گر گئے، گرنے کے دوران انہوں نے چیخ ماری جس پر سیکورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں اور انہوں نے باتھ روم میں پہنچ کر وزیر داخلہ کو نکالا۔ باتھ روم میں گرنے سے وزیر داخلہ کی دائیں ٹانگ میں فریکچر ہوا ہے جس کے علاج کے لئے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق انل وج اپنی رہائشگال شاستری کالونی میں دوپہر کو ایک بجے باتھ روم گئے تو اچانک انکا پاؤن پھسلا اور وہ گر گئے ،ٹانگ فریکچر ہونے پر ایمبولینس کو فوری طلب کر کے انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سی ایم او سمیت دیگر افسران بھی وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ ہسپتال میں انکا ایکسرے کیا گیا جہاں ٹانگ میں فریکچر سامنے آیا تا ہم ڈاکڑوں کی مطابق انکی حالت خطرے سے باہر ہے اور ڈاکٹر نے وزیر داخلہ کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

FOLLOW US