Thursday November 28, 2024

کورونا کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی، سعودی عرب میں 71 مساجد سیل کر دی گئیں

ریاض(نیوز ڈیسک)کورونا کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی، سعودی عرب میں 71 مساجد سیل کر دی گئیں۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پر حکومت نے اکتہر مساجد کو سیل کردیا گیا۔ سعودی وزیر برائے مذہبی امور کے مطابق مساجد سے کورونا کیسز میں مزید اضافہ
ہوا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹرعبد اللطیف آل الشیخ نے تصدیق کی ہے کہ کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر ستر سے زائد مساجد سے کورونا وائرس پھیلا ہے۔ کیسز میں اضافے کے بعد مساجد کوسیل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا کے مزید تین ہزار تین سو انہتر نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد ہے جبکہ چونتیس نئی اموات کے بعد مجموعی تعداد سات سو چھالیس ہو چکی ہے۔ سعودی عرب میں سولہ سو بتیس مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔۔

FOLLOW US