Thursday November 28, 2024

پیٹرول بحران شدت اختیار کرگیا۔!!! مشہور کمپنی کا 10ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی آئل کمپنی ’’برٹش پٹرولیم ‘‘ نے کورونا لاک ڈاؤن سے خام تیل کے نرخوں اور طلب میں کمی کے باعث 10 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کر دیا۔ سی ای او برنارڈ لون کے مطابق تیل کی طلب اور نرخوں میں کمی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے کمپنی مالی مسائل کا شکار ہے اس لیے کمپنی کے 15 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بی پی کے سی ای او برنارڈ لونیکی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق کورونا لاک ڈائون سے پیداواری و کاروباری سرگرمیاں معطل اور تیل کی طلب اور نرخوں میں کمی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کمپنی مالی مسائل کا شکار ہے اس لیے کمپنی کے 15 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم انھوں نے اس حوالے سے ٹائم فریم سے آگاہ نہیں کیا۔

FOLLOW US