Monday January 20, 2025

کنگ خالد ائرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کی آمد ورفت کے لیے نہیں کھولا جارہا، سعودی انتظامیہ نے پروازیں کھولنے کی تردید کر دی

ریاض(نیوز ڈیسک)کنگ خالد ائرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کی آمد ورفت کے لیے نہیں کھولا جارہا، سعودی انتظامیہ نے پروازیں کھولنے کی تردید کر دی۔سعودی انتظامیہ نے آج سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی انتظامیہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 8 جون سے کنگ خالد ائیرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کی آمد ورفت کے لیے نہیں کھولا جارہا۔ریاض ائیرپورٹ کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر سول ایوی ایشن کے جس خط کی بنیاد پر بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا دعوٰی کیا جارہا ہے وہ صرف سعودی شہریوں کو بیرون ملک سے وطن واپس لانے اور اپنے وطن واپسی کے خواہش مند غیر ملکیوں کے لیے خصوصی پروازوں سے متعلق ہے۔کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب متعلقہ ادارے فیصلہ کرلیں گے تو پھر معمول کی بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا جائے گا۔

FOLLOW US