Monday January 20, 2025

ویزوں کی میعاد میں بغیر جرمانے کے توسیع یو اے ای میں زائد المیعاد ویزہ رکھنے والوں کو بڑی سہولت دے دی گئی

دبئی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے رواں سال یکم مارچ سے زائدالمیعاد ریذیڈنسی ویزہ میں توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے، جن کے ویزوں کی میعاد ختم ہوچکی ہے، وہ تجدید کروا کے بیرون ملک سفر کرسکتے ہیں، ویزوں میں توسیع رواں سال دسمبر تک قابل تصور ہوگی۔ گلف نیوز کے مطابق کورونا وباء کی صورتحال کے باوجود متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ریذیڈنسی ویزوں میں دسمبر2020ء تک توسیع دینے کا فیصلہ کیاہے۔ ایسے غیرملکی شہری جن کے ریذیڈنسی ویزوں کی میعاد یکم مارچ سے ختم ہوچکی ہے، اور اب وہ بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں،

تو ایسے تمام لوگ بغیر کسی جرمانے کے اپنے ویزوں کو تجدید کرواسکتے ہیں، ان کے لیے یواے ای میں ریذیڈنسی ویزوں کے پرمٹ میں بھی توسیع کردی جائے گی۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی فارن افیئرزکا کہنا ہے کہ اگر ایسے لوگ متحدہ عرب امارات سے کسی دوسرے ملک سفر کرتے ہیں، تو ان کیلئے واپس یواے ای میں آنے کیلئے مشکل پیدا ہوسکتی ہے۔ کیونکہ جب یہ لوگ کسی دوسرے ملک میں جائیں گے اور واپسی پر ان کے ویزوں کو چیک کیا جائے گا تو ان کے ویزے زائد المیعاد تصور کیے جائیں گے۔ جس پر انہیں جہاز میں سوار نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس لیے زائد میعاد ویزے کے حامل لوگ ویزے میں تجدید کروا کے متحدہ عرب امارات میں رہ سکتے ہیں ،لیکن بیرون ملک چھٹیاں گزارنے یا کسی دوسری وجوہات کی بناء پر سفر کریں گے تو ان کو واپسی پر مشکل پیش آسکتی ہے۔

FOLLOW US