Monday January 20, 2025

سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس قابو میں نہ آسکا، رپورٹ کیسز کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہو گیا

جدہ(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاویز کرگئی۔خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 10 دن کے مقابلے میں اتوار کو ریکارڈ 3 ہزار 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 914 ہوگئی۔سعودی حکام کے مطابق وائرس سے متاثر ہو کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 712 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں پہلا کورونا کیس 2 مارچ کو سامنے آیا تھا اور سعودی حکام کے مطابق 16مئی کو متاثرین کی تعداد 50 ہزار ہوچکی تھی۔خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کی فہرست میں سب زیادہ کیسز سعودی عرب میں ہیں۔علاوہ ازیں مساجد میں نمازوں کی ادائیگی کا سلسلہ دوبارہ معطل کردیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کووڈ 19 سے متاثرہ 540 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ 745 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق وائرس سے متاثر ہوکر مزید ایک شخص کی موت کی بھی اطلاع ملی ہے۔وزارت صحت کے مطابق نئے کیسز کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44 ہزار سے زائد ہوگئی۔وزارت صحت نے تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ انفیکشن سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور تمام ضروری طبی مشوروں پر عمل کریں۔علاوہ ازیں ابو ظہبی کے علاقے الرزین میں 10 ہزار مریضوں کے لیے ایک نیا فیلڈ ہسپتال قائم کردیا گیا۔ابوظہبی میں متعلقہ اداروں نے بتایا کہ تقریباً 10 ہزار مریضوں کے علاج کے لیے ریکارڈ مدت میں الرازین ہیلتھ کوورنٹین کمپلیکس (3) تیار کرلیا گیا۔ابوظہبی میڈیا آفس نے بتایا کہ یہ کمپلیکس میڈیکل عملہ، منتظمین اور سیکیورٹی اہلکار چلائیں گے اور تمام مریضوں کو بنیادی سروسز اور روزانہ کھانا فراہم کیا جائےگا۔قطر میں کورونا وائرس کے 17 سو نئے کیسز کے بعد وہاں مجموعی افراد کی تعداد 67 ہزار 195 ہوگئی۔قطر کے وزارت صحت کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے، جس سے ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 سو سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 42 ہزار 527 ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 617 تک پہنچ چکی ہے۔دوسری جانب عمان میں کووڈ 19 کے 866 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 16 ہزار 882 ہوگئی۔عمان میں حکام نے بتایا کہ 3 مزید اموات کی بھی اطلاعات ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئی سی یو میں کل 75 مریض زیر علاج ہیں۔

FOLLOW US