Friday November 29, 2024

پیارے مولانا صاحب! میں آپکی حمایت کی مشکور ہوں تاہم میں آپ سے شادی نہیں کروںگی کیونکہ۔۔۔ امریکی خاتون صحافی نے یہ بات کس مولانا کوکہی؟ناقابل یقین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی گزشتہ دنوں بلاول ، بختاور و دیگرافراد کے بارے میں بیان دینے پر پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید تنقید کی ذد میں ہیں ۔پیپلز پارٹی کی جانب سے انہیں ملک بدر کرنے کی اپیل بھی کی گئی ۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مولانا ایڈمرل کے نام سے ایک اکائونٹ سے امریکی خاتون کی تعریف کی گئی۔ اور کہا گیا کہ آپ نے جس طرح بلاول کو حیران کیا آپ چھا گئیں۔ بہت اچھا اسی طرح اپنا کام جاری رکھیں۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں ۔ پیپلز پارٹی والوں کی جانب سے کیے جانے والے میسجز پرآپ پریشان نہ ہوں۔

جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیارے مولانا صاحب آپ کی حمایت کا شکریہ تاہم میں آپ سے شادی نہیں کروں گی۔ پس براہ مہربانی میرے خلاف کوئی فتویٰ نہ دے دیجیے گا۔ آپ اچھا کام مناسب فاصلہ رکھ کر جاری رکھیے ۔ دوسری جانب نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مقیم امریکی خاتون سینتھیا نے کہا ہے کہ پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟۔ سینتھیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فحش تصاویر بھی شیئر کر دیں اور کہا کہ پی پی کے جیالے کی جانب سے سعودی عرب سے مجھے فحش تصاویر بھیجی گئیں اور یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ سینتھیا نے ساتھ پیغام میں لکھا کہ بچے اس ٹویٹ کو نہ دیکھیں ، سینتھیا نے سعودی حکام سے بھی فحش تصویریں بھیجنے والے کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں امریکی شہری اسلام آباد میں مقیم ہوں اور مجھے سعودی عرب کے نمبر سے فحش تصاویر بھیجی جا رہی ہیں ، امید ہے سعودی حکومت اس شخص کے خلاف ایکشن لے گی۔ قبل ازیں پیپلز پارٹی نے سوشل میڈیا پر فعال غیر ملکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ یہ درخواست سنتھیا رچی کی جانب سے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے خلاف توہین آمیز اور بہتان پر مبنی ٹویٹس کرنے پر دائر کی گئی ہے۔

FOLLOW US