دبئی میں اگلے 6ماہ کے دوران 70فیصد کمپنیاں بند ہوجائیں گی، دبئی میں اگلے ایک ماہ میں آدھے سے زیادہ ہوٹل اور ریسٹوران بند ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ ٹرانسپورٹ اور سیاحت کا 75فیصد کاروبار بھی خطرے میں ہے۔ دبئی میں ہوٹلوں اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں سمیت 1228سی ای اوز سے کیے گئے سروے میں یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ دبئی میں اگلے 6ماہ کے دوران 70فیصد کاروبار ختم ہوجائے گا۔ مالکان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے۔ جن 70فیصد ملکان نے کاروبار ختم ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ان میں سے 27فیصد کا خیال ہے کہ اگلے ایک ماہ کے دوران انکا کاروبار بن ہوسکتا یے جبکہ 47فیصد کا ماننا ہے کہ انکا کاروبار اگلے 6ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔
سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی 70فیصد کمپنیوں کا خیال ہے کہ اگلے 6ماہ میں انکا کاروبار ختم ہوجائے گا تاہم 30فیصد کمپنی مالکان کا ماننا ہے کہ وہ اس وقت کو گزار لیں گے اور آنے والے وقت میں انکا کاروبار بڑھے گا۔ سروے منعود کرونے والے ادارے کا کہنا ہے کہ انہوں نے دبئی مین مارچ اور اپریل کے لاک ڈاؤن کے بعد 2لاکھ45ہزار کمپنیوں میں سے 1228سے سروے کیا جس کے بعد ادارے کا خیال ہے کہ آنے والے ہفتوں میں کاروباری حلقوں کا اعتماد بہتر ہوگا اور کاروبار بڑھے گا۔ تاہم فی الحال متحدہ عرب امارات میں باقی دنیا کی طرح کاروبار میں مندی کا رجحان قائم ہے، ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا جارہا ہے اور تنخواہوں میں بھی کمی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز کی تعداد 34ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک 264کورونا مریض جان کی بازی ہارچکے ہیں۔اب تک 17ہزار932مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔