Thursday November 28, 2024

یا نبی تیرے در کی فضاوں کو سلام ,مسجد نبوی 31 مئی سے کھولنے کے احکامات جاری کردیئے گئے، پوری مسجد بتدریج کھولی جائے گی

سعودی عرب:مسجد نبوی ﷺ 31 مئی سے کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، پوری مسجد بتدریج کھولی جائے گی۔سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے کل سے مسجد نبوی کھولنے کے احکامات جاری کر دیے، مسجد نبوی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھولا جائے گا، حفاظتی انتظامات کے تحت کل سے محدود تعداد میں نمازیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نمازوں کی ادائیگی حرم کے نئے توسیعی حصے اور بیرونی صحن میں ہوگی۔سعودی سفارت خانے کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کو بتدریج اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھولا جائے گا۔

FOLLOW US