Monday January 20, 2025

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں کے لیے خصوصی پیغام

ولنگٹن:نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں کے لیے خصوصی پیغام،نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے عید کے موقع پر مبارک باد کا خصوصی پیغام جاری کر دیا، جیسنڈا آرڈرن نے اپنے خصوصی لہجے میں السلام علیکم اور عید مبارک بھی کہا۔جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ میں عید الفطر منانے والے تمام افراد کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں، میں جانتی ہوں آپکے لئے یہ عید ذرا مختلف ہو گی، دنیا کو ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے، آپ عام حالات کی طرح ایک دوسرے سے مل نہیں سکیں گے کیونکہ ہم اپنے گھروں تک محدود ہیں، میں آپ سب کے لئے نیک خواہشات رکھتی ہوں۔انہوں نے پیغام کے آخر میں سب کو مخاطب کرتے ہوئے عید مبارک بھی کہا۔

FOLLOW US