وحہ (ویب ڈیسک) قطری حکومت نے دیا مودی سرکار کو بڑا جھٹکا۔ رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران فضائی آپریشن بھی متعدد ممالک نے معطل کر رکھا ہے تا ہم بھارت نے اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لئے خصوصی پروازیں چلائی ہیں۔ نکئی ممالک سے بھارت اپنے شہریوں کو واپس لا چکا ہے تا ہم قطرنے مودی سرکار کو بڑا جھٹکا ہے دیا ہے، قطر نے بھارتی حکومت کو اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لئے خصوصی پروازوں کی اجازت دی تھی ،
بھارتی حکومت نے قطر کو بتایا تھا کہ ہم اپنے شہریوں کو لاک ڈاؤن کے دوران واپس لانا چاہتے ہیں اس لئے ایئر انڈیا کی خصوصی پرواز کی اجازت دی جائے۔ قطر کی حکومت نے انڈین ایئر لائنز کو خصوصی پروازوں کی اجازت دے دی تا ہم جب قطر کو معلوم ہوا کہ مودی سرکار اپنے شہریوں کی واپسی کے لئے شہریوں سے 700 ریال کرایہ لے رہی ہے جس پر قطر نے ایئر انڈیا کی فلائٹس منسوخ کر دیں اور کہا کہ اگر انڈین ایئر لائن اپنے شہریوں کو مشکل صورتحال میں مفت واپس لے جانے کی بجائے 700 قطری ریال کرایہ وصول کر رہی ہے تو قطر ایئر لائن اس سے بھی کم کرائے میں بھارتی شہریوں کو واپس پہنچا سکتی ہے۔