ریاض : سعودی عرب نے جون سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت توانائی نے آرامکو کویکم جون سے تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ طور پر مزید یومیہ ایک ملین بیرل کمی کی ہدایت کی ہے۔ یہ فیصلہ رضاکارانہ بنیادوں پر کیا گیا ہی.۔ سعودی عرب نے اپریل میں اوپیک پلس معاہدے کے بموجب تیل کی یومیہ پیداوار میں 48 لاکھ بیرل کی کمی کی تھی۔
جون میں سعودی عرب 58 لاکھ بیرل تیل یومیہ کم نکالے گا. سعودی آرامکو نے وزارت توانائی کی ہدایت پر مئی میں بھی مقررہ ہدف سے کم ہی تیل نکالا تھا.وزارت توانائی کے عہدیدار کا کہناہے کہ سعودی عرب نے تیل پیداوار میں مزید کمی کا رضاکارانہ فیصلہ اوپیک پلس معاہدے میں شامل ممالک کو تیل پیداوار میں مزید کمی کی ترغیب دینے کی غرض سے کیا ہے۔