Thursday November 28, 2024

کورونا وائرس ویکسین کے طبی تجربات جولائی میں شروع ہو جائیں گے ، جاپانی وزیراعظم

ٹوکیو : جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کے طبی تجربات جولائی شروع ہوجائیں گے – ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کو پارلیمنٹ کی بجٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف ٹوکیو، اوساکا یونیورسٹی اور متعدی امراض کے قومی ادارے سمیت دیگر کئی اداروں میں ویکسین کی تیاری کی غرض سے تجربات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ دنیا بھر سے علم و فراست کو یکجا کر کے جلد سے جلد ویکسینیشن پروگرام شروع کیے جا سکتے ہیں۔شینزو ایبے نے کہا کہ امریکہ میں اس ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کا پہلے ہی آغاز ہو چکا ہے۔انہوں نے حکومت کا یہ عزم ایک بار پھر دہرایا کہ رواں ماہ کے اختتام تک کووڈ 19 کے علاج کے لیے اینٹی فلو دوا ایویگان کی منظوری دے دی جائے گی۔

FOLLOW US