مدینہ منورہ میں کرفیو میں نرمی کر دی گئی، صبح 9 سے 5 بجے تک لوگ گھروں سے باہر نکل سکیں گے،سعودی حکومت نے مدینہ منورہ کے بعض علاقوں سے 24 گھنٹے کا کرفیو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔سعودی وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق جن علاقوں سے کرفیو اٹھایا گیا ہے، وہاں کے رہائشی اب صبح 9 سے شام 5 بجے تک گھروں سے باہر نکل سکیں گے۔اعلامیے کے مطابق انسداد کورونا صحت کمیٹی کی سفارش پر مدینہ منورہ کے محلّوں الشریبات، بنی ظفر، الجمعہ، بنی خدرہ اور اسکان کے ایک حصے سے اضافی احتیاطی تدابیر ختم کردی گئی ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مدینہ منورہ کے بعض علاقوں سے کرفیو کی پابندی ختم کرنے کے فیصلے کا نفاذ آج سے ہوگیا ہے۔