Monday January 20, 2025

بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجی جیپ نذرآتش کردی

مقبوضہ بیت المقدس : فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے حملے کے دوران مشتعل فلسطینی نوجوانوں نیاسرائیلی فوج کی ایک جیپ پر پٹرول بموں سے حملہ کر کے جیپ کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں فوجی گاڑی جل کر راکھ ہوگئی۔ تاہم اس واقعے میں اسرائیلی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوجی جیپ کو نظرآتش کرنے کا واقعہ مشرقی بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر پیش آیا۔بارڈر سیکیورٹی فورسز کی ایک پٹرولنگ پارٹی ابو دیس میں دیوار فاصل کے قریب گشت کررہی تھی کہ اس دوران اس کی فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ سے جھڑپ ہوئی۔ اس کارروائی میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فلسطینیوں نے ایک فوجی گاڑی پر پٹرول بموں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں فوجی جیپ میں آگ بھڑک اٹھی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

FOLLOW US