Saturday November 30, 2024

کرونا وائرس لاک ڈاون کے باعث شادی ملتوی ہوگئی، جوڑے نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی

عادل آباد: کرونا وائرس لاک ڈاون باعث شادی ملتوی ہوگئی، جوڑے نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی، بھارتی شہر عادل آباد سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ گنیش اور 20 سالہ سوئم سیٹھابائی نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرونا لاک ڈاون کے باعث شادی ملتوی ہو جانے سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی ضلع عادل آباد کے ایک سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ گنیش اور 20 سالہ سوئم سیٹھابائی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور کچھ عرصہ قبل ہی ان کی منگنی ہوئی تھی۔ دونوں کی شادی گزشتہ ماہ انجام پانا تھی، تاہم کرونا لاک ڈاون کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔ اب جب کرونا وائرس پھیلاو کے باعث لاک ڈاون میں مزید اضافہ کیا گیا، تو نوجوان جوڑے نے جذبات میں آ کر انتہائی اقدام اٹھا لیا۔

لڑکا اور لڑکی کے اہل خانہ کا بتانا ہے کہ وہ شادی کیلئے راضی تھے، تاہم حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے باعث شادی مزید ملتوی کرنے پر مجبور ہوئے۔ اسی باعث گنیش اور سوئم سیٹھابائی نے دلبرداشتہ ہر کر اکٹھے زہر کھا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا۔ دونوں کی لاشیں گاوں کے ایک کھیت سے ملیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ خود کشی کا معاملہ مشکوک معلوم ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے تحقیقات مکمل ہونے پر حقائق سامنے آئیں گے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث اب تک بھارت میں 56 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے اور 18 سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارت اس وقت بھی لاک ڈاون کی حالت میں ہے، تاہم نریندر مودی لاک ڈاون پابندیاں نرم کرنے کا عندیہ دے چکا۔

FOLLOW US