Thursday November 28, 2024

کرونا کی آڑ میں مسجد اقصی پراسرائیل کس مکروہ کوشش میں لگا ہوا ہے؟ تجزیہ کاروں نے ناپاک عزائم بیان کر دیئے

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)فلسطین کے اسرائیلی امور کے ایک تجزیہ نگار اور دانشور نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کرونا کی وبا پھیلنے کی بنا پر مسجد اقصی کی کی بندشوں کے ذریعے قبلہ اول اور پورے القدس پر اپنا تسلط جمانے کی کوشش خطرناک ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فلسطینی تجزیہ نگار صالح النعامی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے کرونا کی وبا کو مسجد اقصی اور حرم قدسی پراپنے پنجے مضبوط بنانے کے لیے سازشیں اور حربے تیز کردیے ہیں۔ٹویٹر پرپوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں النعامی نے کہا کہ اسرائیل کی یہودی انتہا پسند گروپوں کے

اتحاد تنظیمات ہیکل کے مشیر قانون افیعاد فیسولی مسجد اقصی کی اراضی پرہیکل سلیمانی کی تعمیر کے اشتعال انگیزی دعوے کرتے ہیں۔ یہ سب کچھ ماہ صیام میں ہو رہا ہے اور کرونا وائرس کی پابندیوں نے اسرائیلی ریاست کو اپنے حربے اور ہتھکنڈے آگے بڑھانے کی راہ ہموار کی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ مسجد اقصی کو کرونا کی وجہ سے خالی چھوڑنا صہیونی انتہا پسند تنظیموں کو اپنے اشتعال انگیز جرائم کوآگے بڑھانے کا ماحول اور موقع فراہم کررہا ہے۔

FOLLOW US