Sunday January 19, 2025

متحدہ عرب امارات میں ایک ہی خاندان کے 3سے زائد افراد ایک کار میں سفر کرسکیں گے

شارجہ : متحدہ عرب امارات میں ایک ہی خاندان کے 3 سے زائد افراد ایک کار میں سفر کرسکیں گے۔ شارجہ ہولیس چیف نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے تین سے زائد افراد کو کار میں سفر کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ میجر جنرل سیف زری الشمسی نے کہا ہے کہ ایک خاندان کے تین سے زائد افراد ایک کار میں سفر کر سکیں گے تاہم اس نرمی کا طلاق صرف ٹیسکی سروس پر ہوگا ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ یہ اجازت پورے متحدہ عرب امارات کے لیے ہے۔ یاد رہے کہ 23 مارچ کو متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ نے ایک کار یں 3سے زائد افراد کے سفر پر پابندی عائد کردی تھی ۔ متحدہ عرب امارات میں آج 564 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14ہزار106 ہوگئی ہے ۔مملکت میں مزید 7 افراد کے جاں بحق ہونے سے اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 126تک پہنچ گئی ہے۔اب تک ملک میں 2ہزار763مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 11ہزار274رہ گئی ہے جبکہ 1مریض کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی اور مجموعی اموات کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ گئی، 11 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں مزید 887، برطانیہ میں 621، اٹلی میں 474، ایکواڈور میں 308، اسپین میں 276، کینیڈا میں 169، میکسیکو میں 113، ہالینڈ میں 94، ترکی میں 78، ایران میں 65، بیلجیئم میں 62 اور روس میں 53 اموات ریکارڈ کی گئیں، ایک دن کے دوران دنیا بھر میں 3576 اموات اور 58129 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

FOLLOW US