Monday November 25, 2024

ہزاروں امریکی فوجی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، تصدیق کر دی گئی

واشنگٹن : امریکا کی مسلح افواج کے درمیان کورونا کے مریضوں کی تعداد 7100 سے تجاوز کر گئی ہے۔ پینٹاگون نے بتایا ہے کہ مسلح افواج کے اہلکاروں، ان کے اہل خانہ، اس وزارت خانے کے غیر فوجی ملازمین اور کانٹریکٹرز کے درمیان جو لوگ کووڈ۔19 میں مبتلا ہوئے ہیں۔ ایک روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت امریکی وزارت دفاع کے ما تحت آنے والے افراد میں 7145 لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان میں سے 27 افراد کی اب تک موت ہو چکی ہے جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔امریکا کی مسلح افواج کے 284 افراد اب بھی ہسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ 2336 افراد کا علاج مکمل ہو چکا ہے اور وہ ہسپتالوں سے گھر آ چکے ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی تعداد 11 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد بھی 64 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

FOLLOW US