Thursday November 28, 2024

نیٹو مشن میں شامل ملٹری ہیلی کاپٹر لاپتہ،کتنے اہلکار سوارتھے؟عالمی سطح پر کھلبلی مچا دینے والی خبر

ٹورنٹو(ویب ڈیسک)نیٹو آپریشن میں حصہ لینے والا کینیڈین ملٹری ہیلی کاپٹردوران پرواز لاپتہ ہوگیا،حکام کے مطابق ہیلی کاپٹرایک ری اشورنس مشن میں حصہ لے رہا تھا۔ہیلی کاپٹر پر چھ افراد اہلکار بھی سوار تھے۔کینیڈین وزیراعظم کے ٹویٹر اکاونٹ پر بتایا گیا ہے کہ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن کےساتھ ایک مشترکہ مشن پر مامور ہیلی کاپٹر یونان کی سمندری حدود پرپرواز

کے دوران لاپتہ ہوگیا ہے۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مطابق انہوں نے اس حوالے سے وزیردفاع ہرجیت سجن اور دیگر اعلیٰ حکام سے بات کی ہے جنہوں نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کا کام جاری ہے۔کینیڈین مسلح افواج کی جانب سے ٹویٹ کی گئی ہے کہ سکس ایچ ون فور ایٹ سائیکلون جو کہ ایک مشن پر بحری بیڑے پر تعینات کیاگیاتھا اب لاپتہ ہوگیاہے۔ایک اطالوی اخبار کے مطابق ہیلی کاپٹر پر موجود چھ افراد بھی لاپتہ ہیں۔

FOLLOW US