Sunday January 19, 2025

اسرائیل کا اسلامی ملک کے دارالحکومت پر فضائی حملہ

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں گزشتہ روز ہونے والے فضائی حملوں میں کم از کم تین عام شہری ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے۔ شام کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق متعدد راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ۔ شام حکومت کے مطابق یہ فضائی حملے اسرائیل نے کیے تھے جبکہ اسرائیل نے ان کی تصدیق ابھی تک نہیں کی ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ان حملوں میں ایران اور لبنانی تنظیم حزب اللہ کے جنگجوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں چار جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔

FOLLOW US