Monday January 20, 2025

ایران کی جانب سے امریکی بحری جہازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی

تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کا ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے اور سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے یہ دھمکی دی ہے کہ اگر خلیج میں امریکا کے جنگی بحری جہاز ایران کی سکیورٹی کے لیے خطرہ بنے تو انھیں تباہ کردیا جائے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ میں نے بحری فوج کو خلیج فارس میں ایران کے فوجی یا غیر فوجی جہازوں کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی امریکا کی دہشت گرد فورس کو تباہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ خلیج فارس کی سکیورٹی ایران کی تزویراتی ترجیحات میں شامل ہے۔

FOLLOW US