Monday January 20, 2025

خلیجی ممالک میں کورونا سے متاثرین کی گنتی میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

ابوظبی: خلیجی ممالک میں کورونا کی وبا ابتدائی دِنوں میں حکومتوں کے کنٹرول میں رہی تاہم بہترین انتظامات، لاک ڈاؤن اور احتیاطی تدابیر کے باوجود اب یہ وبا ایک خطرناک صورتِ حال میں بدلتی جا رہے ہی۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق خلیجی ممالک میں اب تک مجموعی طور پر 34 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار بن چکے ہیں۔ گلف ممالک کی ہیلتھ کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں بہترین حفاظتی تدابیر کے باعث یہ وبا بہت حد تک قابو میں ہے۔

کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی گنتی 12772ہو گئی ہے جبکہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد 1812 ہے، متحدہ عرب امارات میں کرونا متاثرین کی گنتی 8989 اور صحت یاب مریضوں کی تعداد 1546 ہے، کویت میں کورونا وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد 2248ہے جبکہ اس موذی مرض کو شکست دینے والوں کی تعدادد 443ہو گئی ہے، عمان میں کورونا مریضوں کی گنتی1614اور شفا پانے والوں کی گنتی 238ہے، قطر میں کورونا مریضوں کی گنتی 1741 اور صحت یاب مریضوں کی گنتی689 ہے۔

بحرین میں کورونا کیسز کی تعداد 2027 ہو گئی ہے جبکہ 1026 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ اس طرح تمام خلیجی ممالک میں کورونا مریضوں کی کُل گنتی 34 ہزار سے زائد جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی گنتی 5754 ریکارڈ کی گئی ہے۔ خلیج ہیلتھ کونسل کے مطابق مریضوں کی یہ تعداد پوری دنیا میں کورونا کے شکار افراد کے مقابلے میں صرف 1.5 فیصد ہے۔’پوری دنیا میں 25 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہوہو چکے ہیں، جبکہ اس موذی مرض کے ہاتھوں دم توڑنے والوں کی گنتی 1 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ 6 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد نے اس خطرناک مرض کو شکست دے کر ہسپتال سے گھروں کو راہ لی ہے۔کونسل نے کہا ہے کہ ’ اب تک اس بیماری سے 6 لاکھ 92 ہزار افراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ وفات پانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 78 ہے۔

FOLLOW US