Monday January 20, 2025

کینیڈین وزیراعظم کی ماہ رمضان کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد

اوٹاوا (نیوز ڈیسک ) اوٹاوا: کینینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔جسٹن ٹروڈو نے اس ماہ بابرکت کی آمد پر مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔کینینڈین وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ رمضان پچھلے سال سے مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر مسلمان گھروں پر رہیں اور وہاں ہی عبادات کا اہتمام کریں۔جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ مسلمان دوستوں سے ملنے کے لیے آن لائن ذرائع کا استعمال کریں۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کورونا کے خاتمے کے لیے مسلمانوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔خیال رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس سے

متاثرہ افراد کی تعداد ستائس لاکھ 15 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور ایک لاکھ نوے ہزار سے زائد افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سات لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے ہیں۔یورپ پر کورونا کے وار بدستور جاری ہیں اور ہلاکتوں کی کل تعداد ایک لاکھ چودہ ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ یورپ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد گیارہ لاکھ ترانوے ہزار سے بڑھ گئی ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں میں دو ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی تعداد پچاس ہزار کے قریب ہے۔امریکہ میں آٹھ لاکھ 80ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ پچاسی ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ ایک دن میں اکتیس ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔اسپین میں مزید چار سو چالیس ہلاکتوں کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد بائیس ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

FOLLOW US