دبئی : متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے آغاز کا سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کل براز جمعہ مملکت میں پہلا روزہ ہوگا۔اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، ماہ مقدس کا چاند راس الخیمہ کے پہاڑی علاقے میں دیکھا گیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے قوم کو رمضان المبارک کے آغاز کی مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”ملکی حالات ٹھیک ہیں، مستقبل روشن ہے اور اللہ نے ہمارے ملک کی حفاظت فرمائی ہے”۔ انہوں نے دعا دی کہ اللہ ہم سب کی نماز، روزے اور عبادات کو قبل فرمائے۔
دوسری جانب مصر، تیونس، لبنان، ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور اور آسٹریلیا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ان ممالک میں ماہ مقدس کا چاند نظر آگیا، یکم رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل کل بروز جمعہ کو ہوگا۔ جبکہ بین الاقوامی مرکز فلکیات نے بتایا ہے کہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک 24 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ خلیجی اور دیگر اسلامی ممالک میں آج 23 اپریل بروز جمعرات کو ماہ مقدس کا چاند نظر آ جانے کے امکانات کافی واضح ہیں، یوں کل 24 اپریل بروز جمعہ کو ان ممالک میں یکم رمضان المبارک ہوگی۔ دوسری جانب ہ پاکستان میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی اعلان کر چکے ہیں کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا، یوں ملک میں ماہ مقدس کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث امکان ہے کہ اس مرتبہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں نماز تراویح کے اجتماعات کا انعقاد شاید ممکن نہ ہو پائے۔ اس وقت متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں مساجد میں نمازوں کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ جبکہ موجودہ صورتحال میں مسلمانوں کے 2 مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی اس وقت کرفیو نافذ ہے۔
On behalf of people and residents in the UAE, I wish All around the world a blessed Ramadan. May it bring us good health, prosperity and peace. Together, we will lead our world towards the better.
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) April 23, 2020