Monday January 20, 2025

جرمنی میں مساجد 4 مئی تک کھولنے کا فیصلہ

روم : جرمنی میں مساجد 4 مئی تک کھولنے کا فیصلہ۔ مسلمانوں میں خوشی کی لہر، رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں نمازیں و تراویح با جماعت ادا کی جائیں گی، تفصیلات کے مطابق جرمنی میں مساجد کو 4 مئی تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام عبادات گاہیں چار اپریل سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مساجد میں نمازیوں کی تعداد پچاس تک محدود رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اس فیصلے کے بعد مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دیار غیر میں مقیم مسلمان رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں نمازیں و تراویح با جماعت ادا کر سکیں گے۔ علاوہ ازیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ رمضان کے مقدس مہینے میں دعاؤں کا خصوصی اہتمام کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی کورونا وائرس پر قابو پانے والے ممالک میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے جس کے بعد جرمن حکومت نے اسکولز، ریلوے، بسوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

FOLLOW US