ماسکو(این این آئی) برطانیہ نے چند ہفتے قبل بیٹی سمیت قتل ہونے والے روسی جاسوس کی جانب سے صدر پیوٹن کو خط لکھنے کا انکشاف کیا ہے ۔روس نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ لندن گیس حملے کا شکار ہونے والا سابق روسی جاسوس واپس اپنے ملک آنا چاہتا تھا اور ا س نے اس حوالے سے پیوٹن کو خط بھی لکھا تھا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ان خبروں کی ترید کی کہ سابق جاسوس سرگئی کے ایک دوست نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سرگئی کے حوالے سے بتایا کہ اس نے سن 2012 میں
صدر پیوٹن کو ایک خط لکھا تھاجس میں ان سے معافی طلب کرتے ہوئے اسے واپس روس آنے کی درخواست کی گئی تھی ۔سرگئی اسکرپل سن 2010 سے برطانیہ میں اپنی بیٹی کے ہمراہ مقیم تھا اور 4 مارچ کو سرگئی اور اس کی بیٹی پر اعصاب کو متاثر کرنے والی گیس کا حملہ کیا گیا تھا ۔