Sunday January 19, 2025

کروناوائرس، چین نے حقیقت چھپانے کا اعتراف کر لیا، 3500نہیں بلکہ کتنی ہلاکتیں ہو ئی تھیں؟اصل اعدادو شمار جاری

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ نے ووہان میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد میں نقائص تسلیم کرتے ہوئے نئے اعدادوشمار جاری کردیے.چین کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ ووہان میں مزید 1290 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے تھے لیکن پہلے انہیں کورونا سے مرنے والوں میں شمار نہیں کیا گیا تھا.چین کے اس اعتراف کے بعد کرونا وائرس سے ووہان میں مرنے والوں کی تعداد 2579 اور ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4632 ہو گئی ہے۔چین کے دفترِ خارجہ کے ترجمان نے اُن دعووں کو مسترد کیا ہے جن میں چین پر ہلاکتیں چھپانے کا الزام عائد کیا جا رہا تھا. انہوں نے وضاحت کی ہے کہ چین نے ہلاکتوں کی تعداد چھپانے کی کوشش نہیں کی۔

FOLLOW US