Friday November 29, 2024

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو انسانی ڈھال بنانا شروع کردیا، بھارتی فوج نے اپنا توپ خانہ انسانی آبادی کے درمیان نصب کردیا

سرینگر/مظفرآباد: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو انسانی ڈھال بنانا شروع کردیا، بھارتی فوج نے پاکستانی افواج کی جوابی فائرنگ سے ڈرت ہوئے اپنا توپ خانہ انسانی آبادی کے درمیان نصب کردیا تا کہ پاکستان توپ خانے کو نشانہ نہ بناسکے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی جناب سے پاکستانی آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی افواج بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دے رہی ہیں لیکن اب بزدل بھارت نے کشمیریوں کو انسانی ڈھال بنالیا ہے اور اپنا توپ خانہ آبادی کے وسط میں نصب کردیا ہے۔ بھارتی مکار فوج جانتی ہے کہ پاکستان نہتے کشمیریوں پر فائرنگ اور گولہ باری نہیں کرے گا اس لیے انہوں نے آبادی کے درمیان توپ خانہ قائم کرلیا ہے۔ اس حواے سے ثبوت بھی سامنے آئے ہیں، سامنے آنے والی ویڈیوز میں کشمیری آبادی کے درمیان میں قائم توپ خانہ دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب اسی دوران مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل بگاوالی سوماشیکھر راجو نے ایک انٹرویو میں پاکستان پر الزام عائدکیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان اپنے شہریوں کوداخل کر رہا ہے جس سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے جس سے وادی میں کورونا پھیلنے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری انٹیلیجنس رپورٹ ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پاکستان سمیت بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے ہی لیفٹیننٹ جنرل کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ بھارتی مصنف اور سابق فوجی افسر پروین ساوہنے نے اپنے ہی فوجی جنرل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ” بھارتی 15 کور کے کمانڈر بغیر کسی ثبوت کے کہتے ہیں کہ پاکستان کورونا متاثرہ افراد کو کشمیر میں داخل کررہا ہے، مجھے حیرانگی ہے ایسے شخص کو اتنا بڑا عہدہ کیسے دیدیا گیا جو ایسی سوچ رکھتا ہو، بغیر ثبوتوں کے جوان ایسی باتیں لنگر خانے میں کرتے ہیں”۔ تنقید کرتے ہوئے ایک اور بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ ہمارے لیفٹنٹ جنرل نے پاکستانی مجاہدین پرالزام تو لگا دیا ہے، مگر انہیں شاید اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ جس شخص میں کورونا وائرس ہو گا وہ صحیح سے چل بھی نہیں سکتا۔

FOLLOW US