Monday January 20, 2025

دوحہ میں امریکی افواج کے سربراہ سے طالبان رہنمائوں کی ملاقاتیں ملاقات کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی،اہم فیصلے ہو گئے

دوحہ(این این آئی) امریکہ افواج سربراہ جنرل اسکاٹ ملر سے طالبان رہنمائوں نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور ساتھ قیدیوں کی رہائی میں تاخیر سے متعلق گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی، حل کے لیے دیگر امور اور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان لیڈر ملا برادر نے وفد کے ہمراہ قطر میں امریکی افواج کے سربراہ جنرل اسکاٹ ملر اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔افغان ترجمان سہیل شاہین کے مطابق ملاقات میں معاہدے پر مکمل عمل درآمد

اور ساتھ قیدیوں کی رہائی میں تاخیر سے متعلق گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی، حل کے لیے دیگر امور اور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ 29 فروری کو دوحہ میں ہونے والے طالبان امریکہ مذاکرات میں 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ طے پایا تھا تاہم افغان صدر کی جانب سے طالبان قیدیوں کو رہا نہ کرنے کے فیصلے کے بعد طالبان نے افغان حکومت پر دوبارہ حملوں کا اعلان کیا تھا۔طالبان کا کہنا تھا کہ وہ افغان فوج کے خلاف لڑیں گے لیکن غیر ملکی افواج کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔ طالبان نے واضح کیا تھا کہ اگر ہمارے قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو ہم مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے۔ایک ہفتہ قبل طالبان کا قیدیوں کے تبادلے پر افغان حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان کے دو روز بعد افغان حکومت نے 100 کے قریب افغان قیدیوں کو رہا کیا۔

FOLLOW US