Monday January 20, 2025

بریکنگ نیوز: امریکا میں لاک ڈاؤن کا خاتمہ۔۔۔ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ کا اعلان کر دیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا میں لاک ڈائون کے خاتمے کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’’یکم مئی سے پورے امریکا میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا جائے گا‘‘۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یکم مئی سےپورے ملک میں لاک ڈائون ختم کریں گے وہ ایسا کرنے کا پورا اختیار رکھتے ہیں ۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ میں یکم مئی سے حالات بہتری کی طرف گامزن ہو جائیںگے ۔ واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس ڈھائی گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی ۔

جبکہ دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکہ میں لاک ڈاؤن 1 مئی کو ختم کر دیا جائے گا ۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہماری انتظامیہ اس پر کام کر رہی ہے کس طرح ملک کو دوبارہ بحال کرنا ہے، ہماری معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے، اس پر مکمل منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس کے بعد ہمیں امید ہے کہ بہت جلد اس لاک ڈاؤن اور پابندیوں کو ختم کر دیا جائے گا۔ابھی تک امریکہ میں وائٹ ہاوس کی جانب سے قانون نافذ کیا گیا ہے جس میں لوگوں کو 30 اپریل تک کہیں بھی غیر ضروری سفر کرنے سے منع کیا گیا ہےا ور کہیں بھی زیادہ لوگوں کے اکٹھے ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کافی اعتماد کے ساتھ اس بات کا ذکر کیا ہے کہ بہت جلد ہم لوگ تمام ریاستوں کے ساتھ مل دوبارہ کام کرناشروع کر دیں گے ۔ خیال رہے کہ امریکہ میں ابھی تک متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 10 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

FOLLOW US