پیرس: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی سطح پر متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی اور 1 لاکھ 7715 ہلاکتیں ریکارڈ ہو چکی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں سب سے زیادہ 1339 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، برطانیہ میں 917، فرانس میں 635، اٹلی میں 619، بیلجیئم میں 327، اسپین میں 272، ہالینڈ میں 132، ایران میں 125 اور ترکی میں 95 افراد دم توڑ گئے، گزشتہ ایک دن میں 5031 ہلاکتیں اور 63868 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 4 لاکھ کے قریب افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس نے 210 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، عالمی سطح پر وائرس کا شکار افراد کی تعداد 17 لاکھ 62703 اور مجموعی اموات کی تعداد 1 لاکھ 77715 ہو گئی ہے۔ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 1339 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، اسطرح امریکہ زیادہ ہلاکتوں کی فہرست میں اٹلی سے بھی آگے نکل گیا ہے، امریکہ میں 20086 اموات جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 22320 تک پہنچ گئی ہے، برطانیہ میں بھی کورونا وائرس سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز مزید 917 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 9875 ہو گئی ہے جبکہ 5233 تازہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 78991 ہو گئی ہے، فرانس نے مہلک وباء نے مزید 635 زندگیوں کو نگل لیا جس کے بعد اموات کی تعداد 13832 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 29654 افراد وائرس سے متاثر ہیں، اسی طرح اٹلی میں مزید 619 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 19468 ہو گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، اسپین میں اموات کی تعداد میں بتدریج کمی آ رہی ہے اور چوبیس گھنٹوں میں 272 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 16353 ہو گئی ہے جبکہ 3579 تازہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 61852 ہو گئی ہے،
بیلجیئم میں وائرس نے مزید 327 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3346 ہو گئی ہے، ہالینڈ میں 132 ہلاکتوں کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 2643 تک پہنچ گئی ہے، ایران میں وائرس کا شکار مزید 125 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4357 ہو گئی ہے، ترکی میں 95 اموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1101 ہو گئی ہے۔ ایک دن کے دوران سوئٹزرلینڈ میں 34، کینیڈا میں 31، برازیل میں 22، پرتگال میں 35، آسٹریا میں 18، سویڈن میں 17، بھارت اور میکسیکو میں 39، 39 آئرلینڈ میں 33، ایکواڈور میں 18، پولینڈ میں 27، رومانیہ میں 21، فلپائن میں 26، انڈونیشیا میں 21، الجیریا میں 19 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔