Monday February 17, 2025

تاریخ نے ایک نئے موڑ کو جنم دے ڈالا روس افغان طالبان کو ہتھیار فراہم کرنے لگا،، کون کون سے ہتھیار شامل؟؟؟ٹارگٹ کیا ہے؟؟امریکہ کےلئے اصلی پریشانی تو اب شروع ہوئی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ کی افغانستا ن میں مسلح افواج کے سربراہ جان نکلسن سے انکشاف کیا ہے کہ روس کی جانب سے افغان طالبان کی معاونت کی جارہی ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں جنرل نکلسن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کے شواہد دستیاب ہیں کہ روس افغان طالبان کو ہتھیار فرا ہم کر رہاہے اور اس مقصد کےلئے تاجکستان کی افغانستان سے متصلہ سرحد کو استعمال کیا جا رہاہے۔انھوںنے کہا کہ وہ ان ہتھیاروں کی تعداد نہیں بتا سکتے لیکن انھوںنے کچھ ایسی چیزوںکا مشاہدہ کیا ہے جو ان کے دعوے کو تقویت دیتی ہیں۔ جنرل نکلسن کا کہناہے کہ نیٹو افواج کے ساتھ برسرپیکار شدت پسندوںسے برآمد ہونے والا اسلحہ روسی ساختہ ہے

جسے باقاعدہ تاجک سرحد سے سمگل کیا جا رہا ہے ۔ جنرل نکولسن یہ واضح کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے کہ امدادی اسلحہ کس نوعیت کا ہے۔ دوسری جانب سینئر افغان پولیس اہلکاروں اور فوجیوں نے بتایا کہ طالبان کو فراہم کیے جانے والے ہتھیاروں میں رات کے اندھیرے میں دیکھنے والی عینکیں، میڈیم اور ہیوی مشین گنز کے علاوہ چھوٹے ہتھیار بھی شامل ہیں۔