Friday February 14, 2025

اسے کہتے ہیں مکافات عمل۔۔ اسرائیلی وزیراعظم کا انتہائی برا وقت شروع۔۔ان پر کون سی قیامت ٹوٹنے والی ہے؟؟چونکا دینے والی رپورٹ

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر کرپشن کیس4000 کی تحقیقات پر اثرانداز ہونے کے الزام میں انہیں پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو پرالزام ہے کہ وہ مبینہ کرپشن کیس4000 کی تحقیقات کے دوران پولیس کے کام میں روکاٹیں کھڑی کرتے رہے ہیں۔عبرانی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم کے سابق مشیر اور وعدہ معاف گواہ نیر حیفٹس نے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے بارے میں کوئی بات مخفی نہیں رکھی ہے۔حیفٹس نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ

وزیراعظم نے پیزک کمپنی کے ڈائریکٹر اور شاول اولفٹیش سے درخواست کی تھی کہ وہ وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے موبائل فون پیغامات حذف کردیں۔